کراچی میں ایک اور بچہ جنسی زیادتی کا شکار ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اپر گزری کے رہائشی 10سالہ بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، موبائل دکاندار نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بتایا کہ بچہ جس عمارت میں رہائش پذیر ہے اس کا اوپر والا حصہ خالی ہے، واقعے کے وقت بچہ گھر میں اکیلا تھا اس کے والدین محنت مزدوری کرتے ہیں اور اِسی موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم بچے کو موبائل فون دلانے کے بہانے عمارت میں لے گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث ملزم فرار ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اِس واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔