ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

انٹرا افغان مذاکرات افغان عوام کیلیے صبحِ نو کی نوید ہے۔ شبلی فراز

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز جنگ کے ستائے ہوئے افغان عوام کیلیے صبحِ نو کی نوید ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے تازہ بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ یہ وزیرِ اعظم عمران خان کے اس مؤقف کی جیت ہے کہ سیاسی تصفیہ دیرینہ افغان مسئلے کا واحد حل ہے۔

شبلی فرازکا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے 20 سال پہلے یہ بات کہی تھی، افغان عوام کی ترقی اورخوش حالی کیلیے دعا گو ہیں۔