کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے اور مردم شماری کے بعد ہی حلقہ بندیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی منظوری سی سی آئی دے گی جبکہ قانون میں ہے کہ مردم شماری کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جائیں اور حلقہ بندیوں کے بعد قانون کے مطابق 120 روز کے اندر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

سید مراد علی شاہ نے لاہور موٹروے زیادتی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں موٹروے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، موٹروے واقعے میں غیرانسانی اور بے حسی کا ثبوت دیا گیا جو افسوسناک ہے۔