صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت گورنر ہاﺅس میں اجلاس ہوا، سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کے لئے اقدامات پر اعتماد کااظہارکیا۔
صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت گورنر ہاﺅس میں اجلاس ہوا،اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی ،اجلاس میں راوی سٹی اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ، سرمایہ کاروں نے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت کے لئے اقدامات پر اعتماد کااظہار کیا۔
صدر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیے پرکشش ہیں،ان منصوبوں سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے۔