سانحہ موٹروے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے۔ متاثرہ خاتون گرفتار ملزم وقارالحسن کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے۔
پولیس نے وقارالحسن کے دو برادرنسبتی بھی گرفتار کرلیے ہیں اور ان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروالیے ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وقار الحسن واقعہ میں شامل نہیں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصاویر دکھانے پر متاثرہ خاتون نے ملزم وقار کو پہچاننے سے انکار کردیا۔