مسلم لیگ ن کی نائب صدر مرینم نواز نے کہا ہے کہ یہ پہلی حکومت آئی ہے جونہ صرف ہر واقعہ کا الزام مظلوم کو دیتی ہے بلکہ کھلے عام یہ پیغام دے رہی ہے کہ عوام اپنی حفاظت خود کریں، ریاست سے کوئی توقع نہ رکھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت سے سوال کرنا چاہیے کہ ایک بدنام زمانہ آفیسر میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ اس کے دفاع کے لیے وفاقی وزرا بھی میدان میں اتر آئے اور سرکاری ترجمان بھی صف آرا ہو گئے؟ ۔
مریم نوازنے کہاکہ کیا حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے یا یہاں جنگل کا قانون ہے،حکومتی رویہ تشویش ناک ہے آپ مجرم کے بجائے مظلوم کوالزام دے کر بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
موٹر وے پر ہونے والے شرمناک اور اندوہناک واقعہ سے پاکستان کی عوام اور بالخصوص خواتین ہل کر رہ گئی ہیں۔
یہ پہلی حکومت آئی ہے جو نا صرف ہر واقعہ کا الزام مظلوم کو دیتی ہے بلکہ کھلے عام یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہر کوئی اپنی حفاظت خود کرے ریاست سے کوئی توقع نہ رکھے۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 14, 2020