پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فائل فوٹو
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فائل فوٹو

زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کیلیے قانون لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے لیے قانون لانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد قانونی ٹیم نے بل کے مسودے پر کام شروع کردیاگیا ہے۔ بل میں جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا تجویز کی جائے گی۔