قومی اسمبلی کے پیر کو منقعدہ اجلاس میں تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 ایم این اے آپس میں الجھ پڑے۔
اجلاس میں بحث کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی نشست سے اٹھ کر اپنی ہی پارٹی کے ایک اور ایم این اے عطاء اللہ پر لپک پڑے تاہم حکومتی ارکان نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرا دیا۔
اس موقع پر عامر لیاقت نے شکوہ کیا کہ عطا اللہ ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے تھے۔ تاہم اسپیکر کی ہدایت پر عامر لیاقت دوبارہ اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔