زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو
زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوط رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیار ہ معمول کی تربیتی پروازکے دوران پنڈی گھیب کے قریب گرکرتباہ ہو گیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔