ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت لاہور میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جج شیخ سجاد احمد نے کرپشن کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے تمام ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔
ایڈن ہاؤسنگ مالکان میں ڈاکٹرامجد،مرتضی امجد، مصطفی امجد اورانجم امجد شامل ہیں جو کیس میں مرکزی ملزمان نامزد ہیں۔ نیب ریفرنس کے مطابق ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11 ہزارافراد سے 25 ارب سے زائد کا فراڈ کیا گیا۔