موٹروے کیس کے ملزم شفقت کو سیشن کورٹ کے جج مصباح خان نے چھ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے کیس کے ملزم شفقت کو پولیس نے آج چہرے پر کالا کپڑاپہنا کرسیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت سے ملزم کے چھ روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی ۔
سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ موٹروے کیس کے ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیاہے اور اس کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو ابھی گرفتارکرنا باقی ہے، مرکزی ملزم بھی ابھی گرفتار نہیں ہوا جس کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار ے جارہے ہیں ، ملزم سے مزید تفتیش کیلیے چھ روزکا ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسرکی چھ روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست قبول کرتے ہوئے شفقت کو پولیس کے حوالے کردیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسراپنی رپورٹ پیش کریں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کریں ۔مقدے میں دہشتگردی کی دفعا ت شامل کی گئی ہیں ۔