انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دلائل عدالت میں جمع ہو چکے ہیں ،عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان، صدر ڈاکٹرعارف علوی ،شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور پی ٹی آئی کی دیگر سینئر قیادت نامزد ہے۔