شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع
عدالت نے آئندہ سماعت پرفریقین کے وکلاکو بحث کا حکم دے دیا۔
September 16, 2020 · قومی
طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے گئے۔فائل فوٹو
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو منی لانڈرنگ کیس میں نیب کو21 ستمبر تک گرفتاری سے روک دیاہے ،شہبازشریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پرلاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرفریقین کے وکلاکو بحث کا حکم دے دیا ۔نیب عدالت نے شہبازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔