صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم بلز پیش کیے جائیں گے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
نسداد منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل اور دارالخلافہ وقف املاک بل 2020 منظوری کیلیے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اپوزیشن کے اعتراضات کے بعد سینیٹ نے یہ دونوں بلوں مسترد کر دیے تھے۔
اپوزیشن کی جانب سے اس بل کے تحت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا گیا تھا کیونکہ اس مجوزہ کمیٹی میں مختلف اداروں کی طرح قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کو بھی شامل کیا جانا ہے۔
اپوزیشن نے چیئرمین نیب کی کمیٹی میں شمولیت کوغیرضروری اورغیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے سینیٹ میں اس بل کی مخالفت کی تھی۔ منی لانڈرنگ کے الزام میں کسی شخص کو 60 روز تک حراست میں رکھنے کی اجازت ہوگی، تفتیش مکمل کرنے کے لیے جس میں مزید 60 روز کی توسیع کی جا سکے گا۔