جنسی درندوں کی سزا کے بل پرکام کررہے ہیں۔فیصل واوڈا

سب سے پہلے دستخط فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے ہی کرائوں گا۔

               
September 16, 2020 · اہم خبریں, قومی
فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو

فیصل واوڈا سے پوچھا کہ انہوں نے شہریت کس وقت چھوڑی؟۔فائل فوٹو

وفاقی وزیربرائےذرائع آبپاشی فیصل واوڈا نے کہاہے کہ جنسی درندوں کی سزا کے بل پر کام کررہے ہیں، سب سے پہلے فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے ہی دستخط کراﺅں گا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جنسی درندوں کی سزا کے بل پر کام کر رہے ہیں اس پر سب سے پہلے دستخط فواد چوہدری اور شیریں مزاری سے ہی کرائوں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں سے کتنا پیارکرتے ہیں۔وفاقی وزیرکا مزید کہنا ہے کہ ان کے تحفظات اپنی جگہ،انشااللہ دونوں مجھے انکار نہیں کرسکتے، مان کا رشتہ جو ٹھہرا۔