کمیٹی اراکین میں چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹربھی شامل ہیں۔فائل فوٹو
کمیٹی اراکین میں چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹربھی شامل ہیں۔فائل فوٹو

کراچی پیکج کی نگرانی کے لیے 10رکنی کمیٹی قائم

کراچی پیکج کے منصوبوں کی فنڈنگ، استعمال اور نگرانی کے لیے 10رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔

کمیٹی کے چیئر مین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔ کمیٹی اراکین میں چیف سیکریٹری، کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹربھی شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں فائیو کور، این ڈی ایم اے اور وفاقی نمائندے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلیےگیارہ سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔ کراچی گریٹر واٹر سپلائی منصوبےکے لیے 46 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

کراچی سرکلرریلوے منصوبے کے لیے300 ارب روپے مختص ہیں۔ گرین لائن بی آرٹی منصوبے کےلیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔