ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی
ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی
September 17, 2020 · کامرس
فی تولہ سونے کی قیمت200 روپے بڑھ کر 106600 روپے ہوگئی
ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 686 روپے کم ہوکر 97 ہزار 908 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 949 روپے ہوگئی ہے۔