جنوبی بلوچستان کے عوام کو پانی ، بجلی اور روزگار کا مسئلہ ہے ۔فائل فوٹو
جنوبی بلوچستان کے عوام کو پانی ، بجلی اور روزگار کا مسئلہ ہے ۔فائل فوٹو

ریکوڈیک کیس میں پاکستان کو بڑا ریلیف مل گیا۔عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ عالمی بینک کے ثالثی نے ٹریبونل کا ریکوڈیک کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ بڑا ریلیف ہے،ٹربیونل نے پاکستان کو 6 ارب ڈالرکا جرمانہ ادا کرنے سے روک دیا ۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کوکان کنی کے فروغ کیلیے ہدایات دی ہیں ،کان کنی کی ترقی، منظم انداز میں امور کی انجام دہی کیلیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اصلاحات سے مقامی سرماریہ کاری اور انسانی وسائل کو فروغ ملے گا۔