پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی آخر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور وزیراعظم عمران خان کو کھری کھری سنادیں
پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال سے دیکھ رہے ہیں وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔
فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ وزیراعظم صاحب کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، گھروں میں بجلی نہیں، چولہوں میں گیس نہیں، کراچی والے جائیں تو کہاں جائیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پنجاب گندم نہیں دے سکتا تو سندھ سے گیس بھی نہیں ملے گی۔