اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق سی پیک منصوبے سے پاکستانیوں کے لیے 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک ) منصوبے سے پاکستانیوں کے لیے 75 ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں جس سے ہر شخص کی آمدنی میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔
سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق 100 ایس ایم ایز نے سی پیک کی تعمیر میں سیکڑوں بلکہ ہزاروں ملازمتیں فراہم کیں، سکھر ملتان موٹر وے پروجیکٹ نے اکیلے 29 ہزار مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جس کی تعمیر کے دوران بڑی تعداد میں پاکستانی تکنیکی ماہرین کو تربیت بھی دی گئی۔