مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے اپنا سامان باندھ لیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے اور اب کرائے کے ترجمان اور لوٹے بھی اپنا سامان باندھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت شیرکے ٹوئٹرپرگرجنے سے تھر تھر کانپ رہی ہے اور اے پی سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کا جذبہ بتا رہا ہے پاکستان کا وزیراعظم کون ہے جبکہ سلیکٹڈ حکومت پر ہفتہ اوراتوار کی شب قیامت کی رات تھی۔ سلیکٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔