مریم نواز مری سے اسلام آباد پہنچ گئیں
ن لیگ کاوفد شہبازشریف کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کیلیے روانہ ہو گا۔
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو
نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز مری سے اسلام آباد پہنچ گئیں،مریم نوازاپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ منسٹرانکلیو پہنچیں گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ کاوفد شہبازشریف کی قیادت میں اے پی سی میں شرکت کیلیے روانہ ہو گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں شرکت سے قبل غیررسمی مشاورت ہوگی۔
شہبازشریف وفد کو پارٹی موقف پر تفصیلی بریفنگ کریں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خطاب اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔