حکومت سے کہیں، گھبرانا نہیں۔شیری رحمان
اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں ہوگی ۔میڈیا سے گفتگو
حکومت کا ترمیمی بل جلد بازی اور بد نیتی پر مبنی، تحریک انصاف کے ذاتی مفاد پر مشتمل ہے، رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ حکومت نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی خودماری ہے، حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ، حکومت اے پی سی کے باعث دباﺅ میں ہے ۔
پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کی میزبانی میں اے پی سی ہو رہی ہے ، کراچی سے آصف زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
نوازشریف لندن سے ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے ،انہوں نے کہاکہ آج ایکشن پلان مجموعی طورپر بنایا جائے گا،اے پی سی میں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کریں گی ۔
شیری رحمان نے کہاکہ حکومت نے اپنے پاؤں پرکلہاڑی خودماری ہے،حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں ہے ،حکومت اے پی سی کے باعث دباﺅ میں ہے ، ان کاکہناہے کہ اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں ہوگی ۔