وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ کوئی اتحاد نہیں ، سارے گنڈے انڈے ایک ٹوکرے میں اکٹھے ہوئے ہیں،یہ ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، یہ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے ،حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا کہیں گے ، استعفیٰ نہیں دیں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے کہاہے کہ نوازشریف خود پاکستان آئیں اور فیصلے کریں، نوازشریف نے اتنا طویل خطاب کیا،صحت ٹھیک ہے میں بھی اتنا طویل خطاب نہیں کر سکتا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے نے کہاہے کہ نوازشریف نے بتا دیا کہ میں واپس نہیں آرہا ،جتنا مرضی اتحاد بنا لیں، کوئی دھرنا نہیں ہوگا.
انہوں نے کہاکہ سیاست گرم ہو گی لیکن یہ شکست کھائیں گے، نواز شریف نے مایوس ہو کراپنی خاموشی کو توڑا،شیخ رشید نے کہاکہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ (ش)اور(م)الگ ہو جائیں گی ، اگر فیصلے آج نہیں کریں گے تو کب کریں گے۔