وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی ، پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں ، لیبیا عراق شام جیسے ممالک کمزور فوج کے باعث تباہ ہوئے ،ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا، اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے،بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کیخلاف سرگرم عمل ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ،اپوزیشن کی اے پی سی اورقرارداد کا جائزہ لیاگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کی اے پی سی ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی،پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں، لیبیا عراق شام جیسے ممالک کمزور فوج کے باعث تباہ ہوئے ،ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا،اقوام متحدہ اجلاس سے پہلے پاک فوج کو بدنام کرنا بھارتی سازش کا حصہ ہے،بیرون ملک ایک پوری لابی پاک فوج کیخلاف سرگرم عمل ہے ۔
وزیراعظم پاکستا ن نے کہاکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کی جارہی ہے ،بھارت پاکستانی اداروں اورملک میں عدم استحکام چاہتا ہے ،بھارت جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا چاہتا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک بار پھر لندن میں بیٹھا مفرور شخص ملکی اداروں کو بدنام کررہا ہے، نوازشریف کی تقریر اور ٹائمز آف انڈیا میں چھپی خبر کا ایجنڈا ایک ہے ،نوازشریف کی تقریر کے بعد پاکستانی اداروں کیخلاف بھارتی میڈیا زیر اگل رہا ہے ،ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ن لیگ نے ہی عدلیہ پرحملہ کیا، قوم نے جسٹس قیوم کی ویڈیو سنی ہوئی ہے ،ہم عدالتوں اورفوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہاکہ ملک پر جب بھی کوئی آفت آئی فوج نے قوم کا ساتھ دیا، ٹڈی دل کا حملہ ہوا توفوج نے اہم کردارادا کیا۔