نوازشریف کے وارنٹس لندن میں حسن نوازنے وصول کیے۔فائل فوٹو
نوازشریف کے وارنٹس لندن میں حسن نوازنے وصول کیے۔فائل فوٹو

لندن میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری حسن نواز نے وصول کرلیے

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے نواز شریف کے گرفتاری وارنٹس کی تعمیل کروادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی وفاقی حکومت کی تعمیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کے وارنٹس لندن میں حسن نوازنے وصول کیے۔ وفاق کی تعمیلی رپورٹ پر حسن نوازکے دستخط موجود ہیں۔

واضح رہے ہائیکورٹ نے العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابلِ ضمانات وارنٹس جاری کررکھے ہیں۔عدالت نے سیکریٹری خارجہ کو نواز شریف کی آج عدالت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔