سرحد پار سے فائرنگ پاک فوج کی چوکی پر کی گئی۔فائل فوٹو
سرحد پار سے فائرنگ پاک فوج کی چوکی پر کی گئی۔فائل فوٹو

افغانستان سے فائرنگ ۔پاک فوج کا جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ پاک فوج کی چوکی پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی 24 سالہ صابر شاہ شہید ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات باجوڑ سیکٹر میں پیش آیا۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پار سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ دو ماہ قبل بھی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں 3 شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے تھے جن میں دو سپاہی بھی شامل تھے۔