اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو
اضافے سے صارفین پر 30 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔فائل فوٹو

 گڈو تھرمل پاورکے سوئچ یارڈ میں آگ،6 یونٹ ٹرپ کرگئے

گڈو تھرمل پاورکے سوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے بجلی پیدا کرنے والے 6 یونٹ ٹرپ کرگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گڈو تھرمل پاور کے سوئچ میں آگ لگنے سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گڈو تھرمل کے پاور سوئچ میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا جس کے بعد متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کوشش کی جارہی ہے۔