گلگت بلتستان کی قانون سازاسمبلی کے انتخابات نومبر میں ہونگے
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوارکو ہوں گے۔
انتخابی سامان میں بیلٹ باکسز، بیلٹ پیپرز، انمٹ سیاہی اور اسٹیشنری شامل ہے۔فائل فوٹو
صدر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلیے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی طرف سےصدرمملکت کوگلگت بلتستان کی قانون سازاسمبلی کیلیے عام انتخابات کرانے کی سمری بھیجی تھی جس کی صدرمملکت نے منظوری دیدی۔
منظورکی گئی سمری کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوارکو ہوں گے، انتخابات کے حوالے شیڈول کا اعلان الیکشن کیمین کرے گا۔