اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج 69 سال کے ہوگئے۔
مریم نوازشریف نے شہبازشریف کیلیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”اس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس نے بے لوث اور قوم کی انتھک خدمت کی ہے ، وہ شخص جس نے بدترین ذاتی اور سیاسی الزام تراشیوں کا نشانہ بننے کے باوجود بھی اپنے بھائی کیلیے کبھی نہ ڈگمگانے والی وفا کی اعلیٰ مثال قائم کی ،وہ شخص جو میرے لیے باپ کی حیثیت رکھتے ہیں ، شہبازشریف کو بہت بہت سالگرہ مبارک ۔“
Happy birthday to a man who has served the nation selflessly & tirelessly. A man who set an example of unflinching loyalty to his brother despite worst personal & political victimisation. A man who is, has been & always will be a second father to me. #HappyBirthdayShehbazSharif pic.twitter.com/Um4w200TRt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 23, 2020
مریم نوازشریف کے پیغام پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آئے اورانہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”نون اور شین یک جان دو قالب۔۔۔ مسلم لیگ ن کو توڑنے کا خواب پھر بکھر گیا کبھی کبھی خواب ٹوٹنے کی خبر بھی بریکنگ نیوز بن جاتی ہے۔“
مریم نوازشریف نے سینئر صحافی حامد میر کا پیغام دیکھا تو اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ایک تھے ،ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے انشاءاللہ ، اِن کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ ایسے کئی آئے اور کئی گئے۔“