ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت

نوازشریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے،پہلے اس معاملے کو دیکھ لیں پھرایک ساتھ اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔جسٹس عامر فاروق

               
September 23, 2020 · اہم خبریں, قومی
سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں،کارکنوں سے خطاب

سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں،کارکنوں سے خطاب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز نے ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ، فلیگ شپ اورالعزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کی ۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے اسی فیصلے کے خلاف نوازشریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے ، نوازشریف کی حاضری کیلیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اور نوازشریف کی حاضری یقینی بنانے کا عمل شروع کر رکھا ہے ، پہلے اس معاملے کو دیکھ لیں پھرایک ساتھ اپیلوں پر سماعت کریں گے ۔

عدالت نے کہا کہ مریم نوازاورکیپٹن صفدرکی اپیلیں یہ عمل پورا ہونے کے بعد سنیں گے ۔عدالت نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی ۔