الیکشن میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے جمہوریت بھی مضبوط ہو گی، سوشل میڈیا پر بیان
الیکشن میں شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے جمہوریت بھی مضبوط ہو گی، سوشل میڈیا پر بیان

تمام شکایات سیٹزن پورٹل کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ

وفاقی اداروں کے شکایات سیل کو سیٹزن پورٹل کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے اوراس حوالے سے ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ، وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ عمران خان نے تمام کمپلینٹ سیلزکا مرکزی نظام بنانے کی ہدایت کردی ہے جس کے تحت وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔عمران خان نے ون ونڈو آپریشن پر60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

وزیراعظم آفس کا کہناتھا کہ اقدام سے شکایت درج کروانے کا نظام مزید مستحکم ہوگا ، مختلف وفاقی اداروں میں کمپلینٹ سیلزکام کررہے ہیں، مربوط روابط پرمشتمل یونیورسل شکایتی نظام کی ضرورت ہے،شہریوں کی ہرقسم کی شکایات میرٹ پرحل کی جائیں گی۔