یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

شیخ رشید جھوٹ بول رہے ہیں۔احسن اقبال

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے مریم نواز کی نواز شریف کے نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات کی خبر کی تردید پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ن لیگی قیادت کی ایک نہیں بلکہ آرمی چیف سے دو ملاقاتیں ہوئیں جبکہ احسن اقبال اور خواجہ آصف نے تو ون ٹو ون ملاقا ت بھی کی تھی۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آرمی چیف کے ساتھ کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، شیخ رشید ایسی ملاقاتوں کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے شیخ رشید کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ شیخ رشید جھوٹ بول رہے ہیں ،میری آرمی چیف سے کوئی ون ٹو ون ملاقات نہیں ہوئی، آرمی چیف سے پارلیمانی لیڈرز کی ایک ہی ملاقات کا مجھے علم ہے اور پارلیمانی نمائندوں کی عسکری قیادت سے اس ملاقات میں شریک تھا ، ملاقات میں تمام نمائندے موجود تھے اور موضوع گلگت بلتستان تھا۔‘‘

دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا تھا آرمی چیف سے لیگی قیادت کی دو ماہ کے دوران دو ملاقاتیں ہوئیں، احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، سب نے اکٹھی ملاقاتیں کیں اورکھل کر ملاقاتیں کیں، نون اور شین کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا مریم نواز جس روز سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، ایک ملاقات کے دوران میں اور شہباز شریف ایک ٹیبل پر تھے، لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں کافی دیر تک جاری رہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا پہلی ملاقات میں شہباز شریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا، دونوں ملاقاتوں میں شامل تھا، تمام مسائل پر کھل کر بات ہوئی، پہلی ملاقات 5، دوسری سوا 3 گھنٹے جاری رہی، گلگت بلتستان پر میٹنگ بلائی گئی مگر سیاست پر کھل کر بات ہوئی۔