اسلام آباد / کابل: سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان طے پاگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔