صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کر دیے ، انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ2020 کی توثیق کردی۔
انسداد منی لانڈرنگ بل ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلیے لایا گیا،صدر مملکت نے دستخط سے انسداد منی لانڈرنگ قانون فوری طورپرنافذ العمل ہو گیا۔
منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اوراداروں کو سخت سزائیں ہوں گی ،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظورکیا تھا۔