چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ججز کو قتل کی دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں کہا کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے اور توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔
ملزم آغا افتخار الدین مرزا عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو کورونا ہو گیا ہے، کورونا منفی ہونے کے بعد ان کے دل کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے۔وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کہ علامہ افتخارالدین کو معاف کردیا جائے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟ علامہ افتخارالدین پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔