گھی، آٹا، چینی والے اسٹورز پر صارفین کا رش، لمبی قطاریں، کئی کئی روز لائن میں لگنا پڑتا ہے، بیشتر سستی اشیا راستے ہی سے غائب کردی جاتی ہیں، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گھی، آٹا، چینی والے اسٹورز پر صارفین کا رش، لمبی قطاریں، کئی کئی روز لائن میں لگنا پڑتا ہے، بیشتر سستی اشیا راستے ہی سے غائب کردی جاتی ہیں، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اورکوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء مہنگی

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی، دودھ اور کوکنگ آئل سمیت متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ان کا اطلاق فوری ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ برانڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے، برانڈ کے دودھ کے ایک لیٹر کا پیک میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔
دودھ کے لیٹر کا پیک 147 سے بڑھا کر 152 روپے کر دیا گیا ہے اور :بچوں کیلئے سیریلز کی قیمت میں 20 سے لیکر 38 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
برانڈڈ شیمپو کی قیمت میں 9 روپے سے لیکر 20 روپے تک کے اضافے کے بعد :90 ملی گرام شمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی ہے۔ کپڑے دھونے کے ڈیٹرجنٹ، کافی,ٹی وائٹنر کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔