نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت کا بجلی 1.62 روپے فی یونٹ مہنگی کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:بجلی صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیپرا نے بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، صارفین پر 165 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے اکتوبر 2019 سے مارچ 2020 تک کے دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بجلی ایک روپے باسٹھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا نے مالی سال 2019-20ء کی دوسری سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر کیلئے صارفین پر 73 ارب روپے اور تیسری سہ ماہی جنوری سے مارچ کی مد میں 91 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دی۔
نیپرا کی بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد حکومت کی جانب سے نوٹفیکیشن کے بعد ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ نیپرا نے اس حوالے سے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔