سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو

سانحہ آرمی پبلک اسکول۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے اوراٹارنی جنرل کے رپورٹ پرکمنٹس کو بھی پبلک کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہدا کے والدین نے سماعت کے دوران کہا کہ ساری عمرنیچے والوں کا احتساب ہوا، اس واقعہ میں اوپر والے لوگوں کو پکڑا جائے، ہم زندہ دفن ہو چکے ہیں، سانحہ آرمی پبلک اسکول ٹارگٹ کلنگ ہے جس پرجسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں سیکیورٹی میں غفلت کے ذمے داروں کو بھی سزا ملے، اس کیس کو ہم چلائیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو ایکشن لینا چاہیے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، وہ لوگ جو مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے انہوں نے حاصل کیا، سیکیورٹی اداروں کواس سازش کی اطلاع ہونا چاہیے تھی، اتنی سیکیورٹی میں بھی عوام محفوظ نہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے انکوائری کمیشن کی رپورٹ اورحکومت کے جواب کی کاپی شہدا کے والدین کو فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔