اگر پیداوار 2700 میگاواٹ اور طلب 3200 میگاواٹ ہے تو ملبہ گیس فراہمی پر کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام
اگر پیداوار 2700 میگاواٹ اور طلب 3200 میگاواٹ ہے تو ملبہ گیس فراہمی پر کیوں ڈالا جارہا ہے، عوام

لاڈلی کے الیکٹرک کا نیا ڈرامہ‘ نیپرا سے اضافی بجلی مانگ لی

کراچی میں بجلی کے بدترین بحران پر کے الیکٹرک نے وزارت توانائی کوخط لکھ دیا اور درخواست کی ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اضافی بجلی فراہم کرے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے حکومت این ٹی ڈی سی سے اضافی بجلی فراہم کرے، گیس پریشر میں کمی کے سبب کے الیکٹرک کے تین پلانٹ متاثر ہیں۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گرمی کی دوسری لہر میں بجلی کی طلب 3400 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے آر ایل این جی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کی پیداوار 2700 میگا واٹ ہے اور شارٹ فال 380 میگاواٹ تک ہے جس کی وجہ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی دو سے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ پر مجبور ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں بجلی کابحران رواں ماہ کم ہونے کی کوئی توقع نہیں،کے الیکٹرک نے گیس پریشرکوجوازبناتے ہوئے بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیا ہے اور گیس کاپریشر30 ستمبرکے بعد ہی بہترہونے کاامکان ہے۔