لندن میں نواز شریف کے گھرکا گھیرائو۔”گونوازگو“کے نعرے

ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد نے احجاجی مظاہرہ کیا۔

               
September 28, 2020 · اہم خبریں, قومی
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،فائل فوٖٹو

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،فائل فوٖٹو

نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر پاکستانی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر نقاب پوش افراد نے احجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، پلے کارڈز پر”گونوازگو“کے نعرے درج تھے۔

نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے والے افراد نے ماسک لگا رکھے تھے، تھوڑی دیر احتجاج کے بعد یہ لوگ منتشر ہوگئے۔

شریف فیملی کے مطابق پولیس کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے احتجاج کے لیے اجازت نہیں مانگی تھی اورکورونا کے باعث 6 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے احتجاجی مظاہرے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔