مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نے شہبازشریف کو بےنامی درخواست پر گرفتارکیا،شہباز شریف کوعمران خان کے حکم پرگرفتارکیاگیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی شہبازشریف پر نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا،ہم عدالت کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں گرفتاری سے ڈر یا خوف نہیں ،ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمارا قائد نوازشریف ہیں،انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبرنے کچھ روز قبل شہبازشریف کی گرفتار کاعندیہ دے دیاتھا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ جو کرپٹ ہیں، نااہل ہیں ان سے فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں لیتا،عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، ن لیگ نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ایک ایک پیسہ پاکستان پرلگایا،شہبازشریف اورنوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت دی، ان روشنیوں، منصوبوں کوگرفتارکرنے کی کوشش ہے جو ن لیگ نے لگائے۔