پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا جس کے بعد نیب نے شہبازشریف کو گرفتارکرکے عدالت سے اپنے ساتھ لے گئی۔ ان کی گرفتاری کے موقع پرعدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو نعرے بازی کرتے رہے جبکہ صحافیوں کی جانب سے گفتگو کی کوشش میں شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں اپنا موقف عدالت میں بیان کر چکا ہوں۔
مسلم لیگ ن کے صدر @CMShehbaz کی گرفتاری لندن میں @NawazSharifMNS کا پارٹی رہنماؤں سے رابطے اہم آن لائن اجلاس آج طلب @MaryamNSharif کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان احتجاجی تحریک کی قیادت سونپی جائیں گی ذرائع pic.twitter.com/QcQ99YpfpI
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) September 28, 2020
صحافی اظہر جاوید نے میاں شہباز شریف کو گرفتار کئے جانے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکرتے ہوئے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ”مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے رابطے کیے ہیں اوراہم آن لائن اجلاس آج طلب کرلیا ہے، مریم نواز شریف کو اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے، احتجاجی تحریک کی قیادت مریم نواز شریف کو سونپی جائے گی۔“