یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

شہباز شریف کو نیب گردی کے ذریعے گرفتارکیا گیا۔احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج کا دن افسوس ناک ہیں،شہباز شریف کو نیب گردی کے ذریعے گرفتارکیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے طبل جنگ بجا دیا ہے اب ہم یہ جنگ ہر جگہ پرجنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی گرفتاری کے حوالے سے رہبرکمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے،اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔