عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر بڑھنے کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازارجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی کے بعد 95 ہزار 422 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 4 ڈالر اضافے سے 1866 ڈالر ہے۔