مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔فائل فوٹو
مقامی قوانین کے مطابق اکاﺅنٹس کو چلایا جائے گا ۔فائل فوٹو

ٹرمپ کاحکم معطل‘ امریکی عدالت نے ٹک ٹاک سروس بحال کردی

واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے حکم کو معطل کردیا ہے جس کے بعد ملک میں ٹک ٹاک کی سروس جاری رہے گی۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ واشنگٹن کے ضلع کولمبیا کی وفاقی عدالت نے ٹک ٹاک کے مالک بائٹ ڈانس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے ایپ پر پابندی کے حکم کیخلاف دائر درخواست کی سماعت پر سنایا۔
وفاقی عدالت کے جج کارل نکولس نے اپنے ابتدائی حکم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹک ٹاک ویڈیو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی کو معطل کردیا ہے اور ٹک ٹاک ایپ کو ملک میں فی الحال دستیاب رکھنے کی اجازت دے دیدی ہے۔