پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم ہنگامی اجلاس آج ہوگا، شہباز شریف سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی گرفتاری، اے پی سی فیصلوں اور قرارداد پرعمل درآمد کے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اجلاس مسلم لیگ (ن) سیکریٹریٹ میں سہ پہر تین بجے ہوگا، اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پرغورکرے گا۔
اجلاس میں دیگر سیاسی قائدین کے خلاف حکومتی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر بھی غور ہوگا، اے پی سی فیصلوں اور قرارداد پرعمل درآمد کے پلان کو حتمی شکل دینے پرمشاورت ہوگی، پی ڈی ایم، حکومتی سیاسی انتقامی کارروائیوں پرلائحہ عمل مرتب کریں گے۔
اجلاس گلگت بلتستان اورلوکل گورنمنٹ انتخابات میں دھاندلی روکنے کے لیے حکمت عملی پرغورکرے گا۔