بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی۔پاک فوج کا جوان شہید

15 سالہ نوجوان شہید،80 سالہ بزرگ شہری سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر

               
September 29, 2020 · اہم خبریں, قومی
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی شہید اورایک 15 سالہ نوجوان شہید جب کہ چار شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے برو گاؤں کا 15 سالہ نوجوان بھی شہید ہوا اور خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔