پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پی ڈی موومنٹ کا آج باضابطہ اجلاس ہوا۔ حکومت کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیب کی خود مختار حیثیت بے نقاب ہوچکی ہے۔ وزرا ہر روز یہی رٹ لگاتے ہیں کہ ہم نے اتنے بندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتار قابل افسوس اور قابل تشویش ہے۔
پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی سیاست سب کو نظر آرہی ہے۔