حکومتِ سندھ نے چہلم امام حسین پر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
9 اکتوبر کو چہلم امام حسین کے موقع پر صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کی رپورٹ کی روشنی میں پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بزرگ شہری، صحافی، پولیس اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔